عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تیرے فراق کے اس میں ہیں رنج و غم مخصوص
"ہے تیرے جلووں کو یہ میری چشم نم مخصوص"
نبیﷺ کے عشق میں سب کچھ ہمیں گوارا ہے
ہمارے واسطے جاناں کے درد و غم مخصوص
میرے نصیب میں لکھدو فقط ثنا خوانی
تمہاری نعت کی خاطر رہے قلم مخصوص
ہمارے واسطے کافی ہے یار کا جلوہ
ہے زاہدوں کے لیے کعبہ و حرم مخصوص
نبیﷺ کے عشق میں جو جان و دل لٹاتے ہیں
انہی کے واسطے خالق کے ہیں نعم مخصوص
وہ جس کو چاہیں بلا لیں مدینہ اے عاقب
نہیں ہے اس کے لیے دام یا درم مخصوص
عاقب چشتی
No comments:
Post a Comment