Thursday, 22 January 2026

میری آنکھوں میں جھانکتے جائیں

 میری آنکھوں میں جھانکتے جائیں

خُود کو سُولی پہ ٹانکتے جائیں

میرے جیسے قریب آئیں تو

آپ جیسے تو ہانپتے جائیں

میری مرضی دھیان دوں، نہ دوں

آپ چُپ چاپ ناچتے جائیں

میں بتاؤں گی کون سا توڑیں

سب ستاروں کو چھانتے جائیں

ہر بھلائی ہے آپ کی اس میں

میں جو کہتی ہوں مانتے جائیں


ماہِ نو

No comments:

Post a Comment