عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سارے احکام خدا جن کی زباں میں آئے
منزلت انؐ کی بھلا کس کے گماں میں آئے
مِرے مولاﷺ کا کرم میری زمیں کا اعجاز
سب جہانوں کے امیںﷺ مِرے جہاں میں آئے
آپﷺ کی ذات ہے وہ دائرہِ وصف و کمال
جو تصور میں سمائے نہ گماں میں آئے
اتنا آساں تو نہیں آپﷺ کی سیرت کا شعور
روح کی راہ سے گزرے تو بیاں میں آئے
آپﷺ کے ذکر کی یہ رفعتیں اللہ اللہ
نام اعلان خدا بن کے اذاں میں آئے
حنیف احمد اسعدی
No comments:
Post a Comment