Wednesday, 14 January 2026

نئی تعلیم تو نے حافظے پر کیا اثر ڈالا

 زعفرانی کلام نئی تہذیب


نئی تعلیم تو نے حافظے پر کیا اثر ڈالا

کہ یاد آتے نہیں بھولے سے بھی احکام قرآنی

حیا جامے سے باہر ہو گئی اللہ ری آزادی

ابھی تھوڑی سی بڑھنے پائی تھی تعلیم نسوانی

مساوات اس کو کہتے ہیں نئی تہذیب کیا کہنا

کہ یکساں ہو گئی صورت زنانی اور مردانی

بنایا جائے اک قانون یہ حفظان صحت کا

سول سرجن کریں بچوں کی آئندہ مسلمانی

رفاہ عام کی دو چار باتیں ہم نے بتلا دیں

نہیں تو ایسی تجویزوں کی ہے فہرست طولانی

جہاں یہ قوم کی حالت ہو پھر اس کی شکایت کیا

گراں ہے عقلمندی اور بہت ارزاں ہے نادانی


ظریف لکھنوی

No comments:

Post a Comment