Monday, 19 January 2026

اللہ نے جب پیکر آدم کو بنایا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اللہ نے جب پیکر آدمؑ کو بنایا

پھر نور نبوت سے اسے خوب سجایا

اور جملہ فرشتوں کو دیا حکم آؤ

اس نور کی تعظیم کرو، سر کو جھکاؤ

سنتے ہیں یہ فرمان مَلک جُھک گئے سارے

ابلیس بدستور رہا ایک کنارے

ارشاد ہوا؛ کس لیے سجدہ نہیں کرتا؟

کیا مجھ سے، مِرے قہر و غضب سے نہیں ڈرتا؟

بولا؛ کہ اُدھر خاک، اِدھر نار ہے مولا

تعظیم کرے نار، یہ دُشوار ہے مولا


گلزار احمد نادم صابری

No comments:

Post a Comment