عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سورۂ فاتحہ کا منظوم ترجمہ
ہے تعریف ساری خدا کے لیے
جو کُن کہہ دے اور ساری دنیا بنے
وہی رب تو سارے جہانوں کا ہے
مکانوں کا ہے، لا مکانوں کا ہے
رحیم اور رحمٰن بھی اس کے نام
چلائے وہی سارے جگ کا نظام
قیامت کے دن کا بھی مالک وہی
اسی کے اشارے سے دنیا سجی
تِری ہی عبادت سے ہے واسطہ
مدد کے لیے ہے تجھی سے دعا
انور جلال پوری
No comments:
Post a Comment