Saturday, 17 January 2026

میں نے جس روز تری راہ سے ہٹ جانا ہے

 میں نے جس روز تِری راہ سے ہٹ جانا ہے

تُو نے دنیا میرے قدموں سے لپٹ جانا ہے

مجھ کو لگتا ہے کہ رستے ہی یہاں منزل ہیں

ہر مسافر یونہی رستے سے پلٹ جانا ہے

کب تلک شہرِ تمنا میں بکھرنا ہے مجھے

آخر اک روز مجھے خود میں سمٹ جانا ہے

میں کہ ہوں بر سرِ پیکار زمانے سے ابھی

آخر اپنے ہی مقابل مجھے ڈٹ جانا ہے

کوئی بھی چھاؤں ہمیشہ نہیں رہتی عظمیٰ

پیڑ آنگن کا بھی اک روز تو کٹ جانا ہے


عظمیٰ محمود

No comments:

Post a Comment