انتظار
جب برکھا برسے گی
پی کے ملن کے لیے
پھر گوری ترسے گی
جب بادل گرجیں گے
پی کے بنا گوری
تورے نیناں برسیں گے
جب پتیاں آویں گی
گوری توری بگیا کی
کلیاں مسکاویں گی
جب سانکل کھنکے گی
گوری تورے پاؤں کی
پھر جھانجھر چھنکے گی
جب پی گھر آویں گے
توری مانگ ستاروں سے
بھنور سے بھر جاویں گے
مشتاق سنگھ
No comments:
Post a Comment