باز آئے اس مذاقِ غمِ عاشقی سے ہم
خوش ہم سے زندگی ہے نہ خوش زندگی سے ہم
کچھ اس ادا سے ہو گئی بے گانہ وہ نظر
شکوہ بھی کر سکے نہ کسی کا کسی سے ہم
یہ شانِ دلبری ہے کہ اندازِ احتیاط
گویا نگاہِ حُسن میں ہیں اجنبی سے ہم
با وصفِ ضبط ہو گئی دنیا پہ آشکار
جو بات دل کی کہہ نہ سکے تھے کسی سے ہم
پھر جا رہے ہیں کوچۂ جاناں کی سمت سیف
مجبور ہو کے شوق کی وارفتگی سے ہم
سیف بجنوری
No comments:
Post a Comment