Saturday, 31 January 2026

غم کا آنسو ہر تکیے میں بھر جاتا ہے

 بعض اوقات تو اِک لمحے میں بھر جاتا ہے

غم کا آنسو ہر تکیے میں بھر جاتا ہے

پربت کو آواز لگا کر سو جاتی ہوں

دریا آ کر مشکیزے میں بھر جاتا ہے

پیاس ہماری پانی دیکھ کے بجھ جاتی ہے

شِکم بھی پہلے ہی لقمے میں بھر جاتا ہے

اس نے جس میں آدم سینچنا ہوتا ہے

غم پہلے ہی اس سانچے میں بھر جاتا ہے


ماہِ نو

No comments:

Post a Comment