جب اس زلف کی بات چلی
ڈھلتے ڈھلتے، رات ڈھلی
ان آنکھوں نے لوٹ کے بھی
اپنے اوپر بات ناں لی
شمع کا انجام ناں پوچھ
پروانوں کے سات جلی
اب کے بھی وہ دور رہے
اب کے بھی برسات چلی
خاطرؔ یہ ہے بازئ دل
اس میں جیت سے مات بھلی
ڈھلتے ڈھلتے، رات ڈھلی
ان آنکھوں نے لوٹ کے بھی
اپنے اوپر بات ناں لی
شمع کا انجام ناں پوچھ
پروانوں کے سات جلی
اب کے بھی وہ دور رہے
اب کے بھی برسات چلی
خاطرؔ یہ ہے بازئ دل
اس میں جیت سے مات بھلی
خاطر غزنوی
No comments:
Post a Comment