Monday 24 November 2014

ہوشیاری ہے فریب عاشقی کھانے کا نام

ہوشیاری ہے فریبِ عاشقی کھانے کا نام
عاشقی ہے بند آنکھیں کر کے لٹ جانے کا نام
قیس اور فرہاد نے تعظیم کا سجدہ کیا
بزمِ وحشت میں جو آیا تیرے دیوانے کا نام
سرفروشی عاشقی میں، کامیابی کا ہے راز
شمع کل روتی رہی سن سن کے پروانے کا نام
خام کارِ عشق ہیں دلدادۂ شہرت ریاضؔ
عاشقی ہے بندہ پرور گھٹ کے مر جانے کا نام

ریاض خیر آبادی

No comments:

Post a Comment