رام بھلی کرے گا
ہاتھ کے بدلے ہاتھ
سر کے بدلے سر
تھپڑ کے بدلے تھپڑ
پتھر کے بدلے پتھر
میر جعفر نے
کس سے فریاد کریں
جس ہاتھ میں
گلاب وسنبل
اس کی بغل میں خنجر
کمزور کی جیون ریکھا کا
منشی ٹھہرا ہے
قاتل چور اچکا
قانون بناتا ہے
لوبھی قانون کا رکھوالا
بے بس زخمی زخمی
منصف ہوا ہے
اور یہ
مقولہ باقی ہے
چڑھ جا بیٹا سُولی
رام بھلی کرے گا
مقصود حسنی
No comments:
Post a Comment