Thursday, 27 November 2014

اک عجب کیفیت ہوش ربا طاری تھی

اک عجب کیفیتِ ہوشربا طاری تھی
قریۂ جاں میں ‌کسی جشن کی تیاری تھی
سر جھکائے ہوئے مقتل میں کھڑے تھے جلاد
تختۂ دار پہ لٹکی ہوئی خودداری تھی
خون ہی خون تھا دربار کی دیواروں پر
قابضِ تختِ وراثت کی ریاکاری تھی
ایک ساعت جو تری زلف کے سائے میں کٹی
ہجر بر دوش زمانوں سے کہیں بھاری تھی
اور سب ٹھیک تھا بس ہم سے بھلائی نہ گئی
تیرے خاموش رویے میں جو بیزاری تھی
اک قیامت تھی کہ رسوا سرِ بازار تھے ہم
اور پھر اس کی وہ تشویش بھی بازاری تھی
تیرے محکوم، ترے حاشیہ برداروں کی 
صرف وردی ہی نہیں سوچ بھی سرکاری تھی

سرور ارمان

No comments:

Post a Comment