Monday, 24 November 2014

پڑتال

پڑتال

ساری عمر کے سارے سُکھ اور سارے دُکھ
اکٹھے کر کے
دُکھ سُکھ سے تفریق کرو تو
حاصل، زندہ رہنا ہو گا
حاصل جو اثبات نہیں ہے
لیکن کوئی بات نہیں ہے

جس نے کھیل سمجھ کے ہارا
اس کے حصے مات نہیں ہے 

سید مبارک شاہ 

No comments:

Post a Comment