Monday 24 November 2014

کچھ یوں بھی سنو شوق ندامت نہیں مجھ کو

کچھ یوں بھی سنو شوقِ ندامت نہیں مجھ کو
قاتل سے بھی اپنے تو عداوت نہیں مجھ کو
تم بھی تو ہو خود اپنے ہی حالات میں محصور
تم سے بھی مری جان! شکایت نہیں مجھ کو
یہ سچ ہے، کہ کہنے کو ہوں ناکام بظاہر
جھوٹے سے بھی دل رکھنے کی عادت نہیں مجھ کو
پہلے تو مجھے قُرب کی لذت نہیں بخشی
اب اس سے بچھڑنے کی اجازت نہیں مجھ کو
بس ایک منافق سے مجھے ہوتی ہے نفرت
ورنہ تو کسی شخص سے نفرت نہیں مجھ کو
اس لفظِ محبت نے کیا مجھ کو وہ رُسوا
تم نے بھی کہا تم سے محبت نہیں مجھ کو
تم نے بھی مجھے خواہشِ گمنام ہی سمجھا
تمہارے رویے پہ بھی حیرت نہیں مجھ کو
تیار ہوں میں اگلے سفر کے لئے صفدرؔ
سچ پوچھو کسی چیز کی حسرت نہیں مجھ کو​

صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment