Friday 27 November 2015

کب تک سیج رہے کی سونی پھول یونہی کمہلائیں گے

کب تک سیج رہے کی سُونی، پھول یونہی کمہلائیں گے
بچھڑ کے جانے والے ساتھی جانے کب گھر آئیں گے
چاروں اور اندھیرا کب تک ظلم کے بان چلائے گا
کب تک آس لگائے ہم تیروں کی زد میں آئیں گے
اُجیارا کیا جانے کب تک آنکھوں کو ترسائے گا
جھلمل جھلمل کرتے تارے کب آکاش پہ چھائیں گے
کب تک زہری ناگ جہاں میں اپنا بِس پھیلائے گا
اس کے کارن پریت کے مارے کب تک جان گنوائیں گے
شادؔ! بتاؤ، بات ہمیں کب سماں سہانا آئے گا
سُکھ کے سایوں میں جب دُکھیا اپنی سبھا جمائیں گے

شاد امرتسری

No comments:

Post a Comment