Saturday, 28 November 2015

کیا ہوا ایسا تمہارے شہر میں

 کیا ہُوا ایسا تمہارے شہر میں

میرا ہے چرچا تمہارے شہر میں

میری دل پُری کی خاطر ہی سہی

کوئی تو ہوتا تمہارے شہر میں

ہو گئی مسدُود ہر راہ فرار

حشر وہ اُٹھا تمہارے شہر میں

کرب پیہم کرب تنہائی کے بعد

کیوں نہ میں ٹُوٹا تمہارے شہر میں

میری سوچوں میں ہے وہ عکسِ جمال

تم کو بے دیکھے مِرے دل نے تمہیں

ٹُوٹ کر چاہا تمہارے شہر میں

سُنتے ہیں کوئی مریضِ لا علاج

ہو گیا اچھا تمہارے شہر میں

ڈُھونڈنے نکلے تو اے صادق کوئی

کیا نہیں ملتا تمہارے شہر میں


صادق اندوری

No comments:

Post a Comment