عمل سے پہلے عمل کا اصول یاد بھی ہے
یقیں خدا پہ، خود اپنے پہ اعتماد بھی ہے
تو عبدِ عام نہیں ہے کہ تُو ہے عبدِ منیب
تلاشِ حق میں تدبر بھی، اجتہاد بھی ہے
بغیر ان کے ادھوری ہے داستانِ رسولؐ
خدا کا حق تو ہے اول، مگر رہے یہ یاد
کلامِ پاک میں اک لفظ "العباد" بھی ہے
ملے گی فتح مگر پہلے یہ بتا جاویدؔ
صفوں میں قوم کی موجود اتحاد بھی ہے
جاوید جمیل
No comments:
Post a Comment