Saturday 17 September 2016

سب پہ دیوانے کی نظر بھی نہیں

سب پہ دیوانے کی نظر بھی نہیں
سب سے دیوانہ بے خبر بھی نہیں
جینے والے تو جتنی سمجھے ہیں
زندگی اتنی معتبر بھی نہیں
منتظِر کا عجیب عالم ہے
اب اسے فکر منتظَر ہی نہیں
داستانِ غمِ حیات نہ پوچھ
مختصر بھی ہے، مختصر بھی نہیں
میری دیوانگی وہاں پہنچی 
جس جگہ کوئ ہمسفر بھی نہیں
جسم اک گھر ہے روح کا بیکلؔ
دیکھئے اس کا جیسے گھر بھی نہیں

بیکل اتساہی

No comments:

Post a Comment