Saturday 17 September 2016

جب لگیں دل پہ نینوں کے بان غزل تب ہوتی ہے

جب لگیں دل پہ نینوں کے بان غزل تب ہوتی ہے
جب حسِیں ہو کوئی مہربان، غزل تب ہوتی ہے
پیاسا پپیہا ہو، ہوائیں ہوں، دہکی ہوں نغموں کی شان
میخانہ لہکا ہو، کالی گھٹائیں ہوں، بے سدھ ہوں چھلکتے ہوں جام
کوئی ساقی ہو پھر بدگمان،۔۔ غزل تب ہوتی ہے
جب لگیں دل پہ نینوں کے بان غزل تب ہوتی ہے
صحن گلستاں میں شعلوں کی بُو ہو، کلیوں کے سر پر ہو آگ
پھولوں کے عارض پہ دل کا لہو ہو، شاخ نشیمن ہو ناگ
زندگی جب بنے امتحان،۔۔ غزل تب ہوتی ہے
جب لگیں دل پہ نینوں کے بان، غزل تب ہوتی ہے

بیکل اتساہی

No comments:

Post a Comment