دیکھیں گے کبھی ہم زعم تِرا، تُو نے کیا ہم کو جانا ہے
اے گردشِ دوراں! ٹھہر ذرا، ہاتھوں میں ابھی پیمانا ہے
پی کر جسے ہستی جھُوم اٹھے سن کر جسے اشک چھلک اٹھے
بادہ وہی بادہ ہے اے دل!،۔۔۔۔ افسانا وہی افسانا ہے
احساس تو ہے ان کو بھی مگر کچھ اور ہی ہے اندازِ نظر
اس سوزِ دوروں کی بستی میں اس وہم و گماں کی دنیا میں
فرزانوں سے پوچھا کیا گزری، دیوانا تو پھر دیوانا ہے
غیروں کی شکایت کیوں کیجے، اربابِ جفا کو شکوہ ہے
یہ منزلِ عشق ہے اے بیکلؔ، اپنا بھی یہاں بیگانا ہے
بیکل اتساہی
No comments:
Post a Comment