Wednesday 14 September 2016

عداوتوں کا حال قربتوں میں سوچیں گے

عداوتوں کا حال قربتوں میں سوچیں گے 
مسافتوں کی تھکن منزلوں میں‌ سوچیں گے 
خزاں کے ہاتھ مجھے اس نے پھول بھیجا ہے 
وہ دوستوں میں ہے کہ دشمنوں میں سوچیں گے 
تیرے بغیر کس طرح وقت گزرے گا 
ملے گا وقت تو فرصتوں میں سوچیں گے
منافقت کے یہ لمحے گزر ہی جانے دو 
رفاقتوں کے زخم ہجرتوں میں سوچیں گے 
کیوں ہو گئے خشک اشک سب کی آنکھوں میں 
یہ ایک سوال کبھی بارشوں میں سوچیں گے
رفاقتوں کے یہ موسم کیسے گزر گئے 
اب اگلے سال انہی موسوں میں سوچیں گے 

اعتبار ساجد

No comments:

Post a Comment