Thursday, 15 September 2016

ڈاکٹر یہ کہتا ہے

ڈاکٹر یہ کہتا ہے
نارمل حرارت ہے
ایوریج سی شوگر ہے
ہارٹ بِیٹس پورے ہیں
ہارمون اچھے ہیں
نارمل ہے ای سی جی
نارمل ہیں بی پی، پلس

روز واک کرتے ہو
دیکھنے میں اچھے ہو
بات بات ہنستے ہو
خوش مزاج بندے ہو
مسئلہ کہاں پر ہے؟
کس بنا پہ گِرتے ہو ؟
کس وجہ سے چکر ہیں؟
ڈاکٹر کو کیا معلوم
عشق کی مُسافت میں
جوڑ جوڑ دُکھتے ہیں
سانس تک اُکھڑتی ہے
سب رگیں پھڑکتی ہیں
ڈاکٹر کو کیا معلوم
اک مرض محبت ہے
جس مرض کے ہونے سے
خون کی جگہ تن میں
زہر پھِرنے لگتا ہے
سر سے لے کے پاؤں تک
ایک ٹِیس چلتی ہے
ایسے کاٹ دیتی ہے
جیسے آرا لکڑی کے درمیان چلتا ہے

افتخار حیدر

No comments:

Post a Comment