ہمیں پچھاڑ کے کیا حیثیت تمہاری تھی
وہ جنگ تم بھی نہ جیتے جو ہم نے ہاری تھی
اور اب تمہیں بھی ہر اک شخص اچھا لگتا ہے
گئے دنوں میں یہی کیفیت ہماری تھی
ہمارے چہرے دمِ صبح دیکھتے آ کر
بچھڑ گیا وہ جدائی کے موڑ سے پہلے
کہ اسکے بعد محبت میں صرف خواری تھی
عباس تابش
No comments:
Post a Comment