Saturday, 15 February 2020

یک بہ یک جھوم اٹھا نفس کو غارت کر کے

یک بہ یک جھوم اٹھا نفس کو غارت کر کے
ایک درویش تِرے ہاتھ پہ بیعت کر کے
میں تِرا نام بھی لیتا نہیں آسانی میں
کیا نکلتا کسی مشکل سے تلاوت کر کے
دل نہ ہو، در پہ لگائی ہوئی گھنٹی ہو میاں
بھاگ جاتے ہیں سبھی لوگ شرارت کر کے
یہ جو تاجر ہیں، انہیں دام زیادہ ہی بتا
یہ خریدیں گے محبت بھی رعایت کر کے
کس نے سمجھا ہے ابلتے ہوئے سورج کا فسوں
کون ڈوبا ہے اندھیرے میں سخاوت کر کے
تیری آنکھیں بھی جلیں دل بھی سیہ فام ہوا
کیا ملا تجھ کو محبت میں خیانت کر کے
ہر طرف شور ہے، وحشت ہے، پریشانی ہے
کیا ملے گا تجھے ایسے میں قیامت کر کے

محسن احمد

No comments:

Post a Comment