Monday, 10 February 2020

مثال خاک کہیں پر بکھر کے دیکھتے ہیں

مثالِ خاک کہیں پر بکھر کے دیکھتے ہیں
قرار مر کے ملے گا تو مر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے خواب مکمل کبھی نہیں ہوتے
سنا ہے عشق خطا ہے سو کر کے دیکھتے ہیں
کسی کی آنکھ میں ڈھل جاتا ہے ہمارا عکس
جب آئینے میں کبھی بن سنور کے دیکھتے ہیں
ہمارے عشق کی میراث ہے بس ایک ہی خواب
تو آؤ، ہم اسے تعبیر کر کے دیکھتے ہیں
سوائے خاک کے کچھ بھی نظر نہیں آتا
زمیں پہ جب بھی ستارے اتر کے دیکھتے ہیں
یہ حکم ہے کہ زمینِ فراز میں لکھیں
سو اس زمین میں ہم پاؤں دھر کے دیکھتے ہیں

حمیرا راحت

No comments:

Post a Comment