Sunday 23 February 2020

چراغ اپنے ہوا دینے سے پہلے

چراغ اپنے ہوا دینے سے پہلے
جلانے تھے بجھا دینے سے پہلے
میاں! کیا لازمی تھا خاک اڑانا
کسی کو راستہ دینے سے پہلے
نسیمِ صبح کو آیا پسینہ
خزاں ‌کو بددعا دینے سے پہلے
مِلا سکتے ہو کیا ہم سے نگاہیں
بغاوت کی سزا دینے سے پہلے
مناسب ہے کہ پڑھ لی جاۓ تختی
کسی در پر صدا دینے سے پہلے
ہمارا ہارنا طے ہو چکا تھا
تمہارے ہاتھ اٹھا دینے سے پہلے
سخی مشہور تھے ہم بھی مظفر
مگر سب کچھ لٹا دینے سے پہلے​

مظفر حنفی

No comments:

Post a Comment