Tuesday, 18 February 2020

عشق میں دان کرنا پڑتا ہے

عشق میں دان کرنا پڑتا ہے
جاں کو ہلکان کرنا پڑتا ہے
تجربہ مفت میں نہیں ملتا
پہلے نقصان کرنا پڑتا ہے
اس کی بے لفظ گفتگو کے لیے
آنکھ کو "کان" کرنا پڑتا ہے
پھر اداسی کے بھی تقاضے ہیں
گھر کو ویران کرنا پڑتا ہے

محشر آفریدی

No comments:

Post a Comment