Wednesday, 19 February 2020

سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے

سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے
ہم تِرے خواب دیکھتے رہیں گے
تُو کہیں اور ڈھونڈتا رہے گا
ہم کہیں اور ہی کھلے رہیں گے
لوٹنا کب ہے تُو نے، پر تجھ کو
عادتاً ہی پکارتے رہیں گے
سبھی موسم ہیں دسترس میں تِری
تُو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے
ایک مدت ہوئی ہے تجھ سے ملے
تُو تو کہتا تھا رابطے رہیں گے
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
تُو ادھر دیکھ مجھ سے باتیں کر
یار! چشمے تو پھوٹتے رہیں گے

تہذیب حافی

No comments:

Post a Comment