Monday 10 February 2020

لگائے رکھتا ہوں مٹی کو بندگی کی طرح

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

لگائے رکھتا ہوں مٹی کو بندگی کی طرح
سمجھ کے خاکِ شفا جسم پہ زندگی کی طرح
چھٹی ہے تیرگی عالم سے ان کی آمد پر
چمک رہا ہے یہ چہرہ تو روشنی کی طرح
میں شکر کیوں نہ کروں آپ کا ہزار بار
سنبھال مجھ کو جو رکھا ہے امتی کی طرح
کرم کیا ہے بنایا مجھے، لگایا گلے
مجھے عزیز ہے وہ میری زندگی کی طرح
کبھی بھی ہونے وہ خالی ہمیں نہیں دیتے
نوازتے ہیں ہمیں ایک وہ سخی کی طرح
دعائیں دیتے تھے ہر وقت کھا کے پتھر بھی
کہ دشمنی بھی نبھائی ہے دوستی کی طرح
سدا ہی سیکھا ہے معصوم ان کی سیرت سے
وہ زندگی میں مِری آئے آگہی کی طرح

معصوم صابری

No comments:

Post a Comment