Saturday, 8 February 2020

کیوں سوگوں میں چھوڑ گئے ہو

پھر روگوں میں چھوڑ گئے ہو
کن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو
ہنستے ہنستے جانے والے
کیوں سوگوں میں چھوڑ گئے ہو
ہم کو دردوں اور دُکھوں کے
سنجوگوں میں چھوڑ گئے ہو
یہ زخموں پر ہنس دیتے ہیں
ا،ن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو
دیکھو مجھ کو روند رہے ہیں
جن لوگوں میں چھوڑ گئے ہو

زین شکیل

No comments:

Post a Comment