Thursday, 27 February 2020

دل کی دلی کو کس کی نظر لگ گئی

دل کی دلی کا نوحہ

دل کی دلی کو کس کی نظر لگ گئی؟
کون راون میرے شہر میں آ گئے؟
رام کے نام پر کیسا آتنک ہے؟
گیروی آگ والے بدن کھا گئے
آج گاندھی کی نظریں نہیں اٹھ رہیں
آج نہرو کا چہرہ پریشان ہے
راکشس اپنی سرکار میں مست ہے
لوگ دنگوں کی شدت سے گھبرا گئے ہیں
مجھ سے سِیتا نے سوگند کھا کر کہا
یہ فسادی ہیں، یہ رام والے نہیں
کتنے گھر ان کے ہاتھوں کھڈل بن گئے
کتنے پھول ان کی دہشت سے کمہلا گئے
وہ زبانیں کہ جو آج خاموش ہیں
مت یہ سمجھیں سُرکشت ہیں، نِردوش ہیں
آج بولو، مگر  نہ مرو گے سبھی
پھر نہ کہنا شکنجے میں کیوں آ گئے
لاٹھیاں کھانے والو! سلامت رہو
گولیاں کھانے والو! سلامی تمہیں
تم نے اپنے لہو سےعلی لکھ دیا
کون ظالم ہے تم سب کو سمجھا گئے
دل کی دلی کو کس کی نظر لگ گئی؟
کون راون میرے شہر میں آ گئے؟

علی زریون

No comments:

Post a Comment