Monday, 19 October 2020

بولے تو اچھا برا محسوس ہو

 بولے تو اچھا، برا محسوس ہو

اس کی خاموشی سے کیا محسوس ہو

اس طرح دیوار پر تصویر رکھ

آدمی بیٹھا ہوا محسوس ہو

دام منہ مانگے ملیں گے اور نقد

قتل لیکن حادثہ محسوس ہو

رکھ لیا اخبار پیسوں کی جگہ

تاکہ بٹوا کچھ بھرا محسوس ہو

دیکھنا چاہوں اسے تو ہر کوئی

میری جانب دیکھتا محسوس ہو

پاس جانے پر کھلے پیاسے پہ ریت

دور سے پانی کھڑا محسوس ہو


نادر عریض

No comments:

Post a Comment