Tuesday, 20 October 2020

تجھے کھا گیا پیت کا تاپ سکھی

 تجھے کھا گیا پیت کا تاپ سکھی


یہ دنیا جھوٹ نگر سائیں

یہاں کس کا، کون سا گھر سائیں؟

یہاں گھونگھٹ پیچھے لاج نہیں

یہاں آنچ تو ہے پر سانچ نہیں

یا تُو اور میں کو بھول ابھی

یا مانگ میں لکھ لے دھول ابھی

دانتوں میں جیبھ نہ داب سکھی

تری چپ میں ہے سیلاب سکھی

جگ کچھ نہیں سائیں آپ سکھی

تجھے کھا گیا پیت کا تاپ سکھی


فاخرہ بتول

No comments:

Post a Comment