بے خواب سے لمحوں کا پرستار کون تھا
اتنی اداس رات میں بیدار کون تھا
کس کو یہ فکر تھی کہ محبت میں کیا ہوا
ہم اس پہ لڑ رہے تھے وفادار کون تھا
سو کشتیاں جلا کے چلے ساحلوں سے ہم
اب تم کو کیا بتائیں کہ اس پار کون تھا
یہ فیصلہ تو شاید وقت بھی نہ کر سکے
سچ کون بولتا تھا اداکار کون تھا
زمانے گزر گئے ہیں یہی سوچتے قتیل
میں کس کو کہوں، اپنا میرا یار کون تھا
قتیل شفائی
No comments:
Post a Comment