Monday, 18 January 2021

جب وہ تنہا کبھی ہوا ہو گا

 جب وہ تنہا کبھی ہوا ہو گا

یاد شاید مجھے کیا ہو گا

سوچتا ہوں مِری طرح وہ بھی

میرے بارے میں سوچتا ہو گا

آہ بھر کے ہوں مطمئن ایسے

جیسے اس نے بھی سن لیا ہو گا

ایسے مڑ مڑ کے دیکھتا ہوں ادھر

جیسے اب تک نہ دیکھتا ہو گا

پھر سنا ہے وہ یاد کرتا ہے

آپ نے بھی تو کچھ سنا ہو گا

ہم بھی کیا کیا نہیں جلے لیکن

وہ بھی کیا کیا نہیں بجھا ہو گا

ہیں یہ خوش فہمیاں سکون اپنی

اس نے سب کچھ بھلا دیا ہو گا


سلطان سکون

No comments:

Post a Comment