Wednesday, 24 February 2021

گلشن میں یہ کمال تجھے دیکھ کر ہوا

 گلشن میں یہ کمال تجھے دیکھ کر ہُوا

پھولوں کا رنگ لال تجھے دیکھ کر ہوا

مدت کے بعد آج ملے ہیں تو جان من

دل کو بہت ملال تجھے دیکھ کر ہوا

آؤ ہم آج چاند کا قرضہ اتار دیں

تاروں کو یہ خیال تجھے دیکھ کر ہوا

خوشبو سے کس زبان میں باتیں کریں گے لوگ

محفل میں یہ سوال تجھے دیکھ کر ہوا

اشکوں سے جب لکھیں گے غزل تب سنائیں گے

اس دل کا جو بھی حال تجھے دیکھ کر ہوا


منصور عثمانی

No comments:

Post a Comment