Thursday 25 February 2021

منزل یار ہی نہ تھی کوئی

 منزلِ یار ہی نہ تھی کوئی

راہ دشوار ہی نہ تھی کوئی

غش سے پہلے تو میں سنبھل جاتا

پاس دیوار ہی نہ تھی کوئی

میں ابھرتا رہا چٹاں بن کر

چوٹ بیکار ہی نہ تھی کوئی

طعنہ زن ہر کوئی تھا نیکی پر

جرم میں عارہی نہ تھی کوئی

کیف سب جھانکتے ہیں یوں گھر میں

جیسےدیوار ہی نہ تھی کوئی


ثاقب کیف

No comments:

Post a Comment