رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
مِرے ہمسفر
جس جگہ تُو نے چھوڑا
یہاں سے کئی کوس تک کچھ نہیں ہے
نہ لفظوں کا جھرنا
نہ آنکھوں کی بستی
نہ ہی دائرہ ہے کوئی بازوؤں کا
تِرے غم کی حِدت
مِرے دل کو سینے میں پِگھلا رہی ہے
محبت کی شدت
رگوں میں لہو کو دھواں کر رہی ہے
تنویر سلیمی
No comments:
Post a Comment