Tuesday, 23 February 2021

جب دیپ جلے آنا جب شام ڈھلے آنا

 فلمی گیت


جب دِیپ جلے آنا، جب شام ڈھلے آنا

سنکیت ملن کا بھول نہ جانا

میرا پیار نہ بِسرانا

جب دیپ 🪔 جلے آنا


میں پلکن ڈگر بہاروں گا، تیری راہ نہاروں گا

میری پریت کا کاجل، تم اپنے نیناں میں ملے آنا

جب دیپ جلے آنا، جب شام ڈھلے آنا


جہاں پہلی بار ملے تھے ہم، جس جگہ سے سنگ چلے تھے ہم

ندیا کے کنارے، آج اسی انبوہ کے تلے آنا

جب دیپ جلے آنا، جب شام ڈھلے آنا


نیت سانجھ سویرے ملتے ہیں، انہیں دیکھ کے تارے کھلتے ہیں

لیتے ہیں وداع ایک دوجے سے، کہتے ہیں چلے آنا

جب دیپ جلے آنا، جب شام ڈھلے آنا

سنکیت ملن کا بھول نہ جانا

میرا پیار نہ بِسرانا

جب دیپ جلے آنا


روندر جین/رویندر جین 

نابینا بھارتی گیت کار و موسیقار

No comments:

Post a Comment