فلمی گیت
نہ یہ چاند ہو گا نہ تارے رہیں گے
مگر ہم ہمیشہ تمہارے رہیں گے
نہ یہ چاند ہو گا نہ تارے ۔۔۔
بچھڑ کر چلے جائیں تم سے کہیں
تو یہ نہ سمجھنا محبت نہیں
جہاں بھی رہیں ہم تمہارے رہیں گے
نہ یہ چاند ہو گا نہ تارے ۔۔۔
زمانہ اگر کچھ کہے بھی تو کیا
مگر تم نہ کہنا ہمیں بے وفا
تمہارے لیے ہیں تمہارے رہیں گے
نہ یہ چاند ہو گا نہ تارے ۔۔۔
یہ ہو گا ستم ہم نے پہلے نہ جانا
بنا بھی نہ تھا جل گیا آشیانہ
کہاں اب محبت کے مارے رہیں گے
نہ یہ چاند ہو گا نہ تارے ۔۔۔
ایس ایچ بہاری
شمس الہدیٰ بہاری
No comments:
Post a Comment