طویل تر ہے سفر مختصر نہیں ہوتا
محبتوں کا شجر بے ثمر نہیں ہوتا
پھر اس کےبعد کئی لوگ مل کے بچھڑےہیں
کسی جدائی کا دل پر اثر نہیں ہوتا
ہر ایک شخص کی اپنی ہی ایک منزل ہے
کوئی کسی کا یہاں ہم سفر نہیں ہوتا
تمام عمر گزر جاتی ہے کبھی پل میں
کبھی تو ایک ہی لمحہ بسر نہیں ہوتا
یہ اور بات ہے وہ اپنا حالِ دل نہ کہے
کوئی بھی شخص یہاں بے خبر نہیں ہوتا
عجیب لوگ ہیں یہ اہلِ عشق بھی اختر
کہ دل تو ہوتا ہے پر ان کا سر نہیں ہوتا
اختر امان
No comments:
Post a Comment