Sunday, 28 March 2021

گناہ سے آگے کی بات

 وہ مرد ہوتا

تو اُس کا چہرہ نہ زرد ہوتا 

جب اس کی بیٹی نے 

باپ ہونے کا حرف مانگا 

وجود اپنے کا شرف مانگا 

عجیب حیرت میں پڑ گیا وہ 

نوشتۂ دیوار تھا جو

مثالِ روغن اُکھڑ گیا وہ

اُسے دِکھاؤ سفید راتیں 

اُسے سُناؤ یہ میری باتیں 

ضمیر کی واردات ہے یہ 

گناہ سے آگے کی بات ہے یہ


اکرام بسرا

No comments:

Post a Comment