Saturday, 27 March 2021

ہر دعا اگر قبول ہو جائے

 ہر دعا اگر قبول ہو جائے

زندگی ہی فضول ہو جائے

یہ دعا ہے کہ اپنی ہستی بھی

ان کے قدموں کی دھول ہو جائے

رشک آتا ہے اس کی قسمت پہ

جس کی توبہ قبول ہو جائے

بھول جاؤں اسے میں پل بھر کو

کاش مجھ سے یہ بھول ہو جائے

کس طرح تم چلو گے اے ارمان

گر یہ دنیا ببول ہو جائے


منیر ارمان نسیمی

No comments:

Post a Comment