Saturday, 27 March 2021

اس دل میں ارمان بہت ہیں

 اس دل میں ارمان بہت ہیں

اک ہے گھر مہمان بہت ہیں

میٹھی بولی بول کے دیکھو

لُٹنے کو انسان بہت ہیں

بے کاری، لاچاری، غربت

گھر میں تو سامان بہت ہیں

باہر جانا ہے تو سوچو

رستے کیوں سُنسان بہت ہیں

بات بڑوں کی کیا کہتے ہو

بچے بھی شیطان بہت ہیں

باغ کو اپنے خود ہی اُجاڑیں

یہ باغی نادان بہت ہیں

اشکوں کی سوغات ملی ہے

یاروں کے احسان بہت ہیں


منیر ارمان نسیمی

No comments:

Post a Comment