کمرہ عدالت
تم جمہوریت نہیں ہو
کبھی جمہوریت نہیں رہے
کبھی باعزت نہیں رہے
تم قابلِ عزت نہیں ہو
کیونکہ تم نے سبق نہیں سیکھا
اور ڈاکے ڈالتے رہے
تم کتے پالتے رہے
اور کمزوروں کو لوٹا
عدل گاہ میں تمہارے ہاتھ کاٹے جائیں
اور پاؤں میں کڑا ڈال دیا جائے
تمہیں کمرے سے نکال دیا جائے
زمانے تم پر لعنت برسائیں
تم خفت ہو جو نہیں مٹے گی
تمہیں آسمان پر پھانسی لگے گی
توقیر گیلانی
No comments:
Post a Comment