Monday, 1 March 2021

کتنے اسرار واہمے میں ہیں

 کتنے اسرار واہمے میں ہیں

ہم کہ مصروف کھوجنے میں ہیں

ہم سفر لا مکان کو پہنچا

اور ہم پہلے مرحلے میں ہیں

تُو ابھی تک دِکھا نہیں ہے ہمیں

ہم ابھی تک مراقبے میں ہیں

یہ جو کھڑکی کے پار منظر ہے

مسئلے اس کو دیکھنے میں ہیں

اپنی اپنی ہی فکر ہے سب کو 

اپنے اپنے ہی دائرے میں ہیں 

واعظا! انتظار✋ کر تھوڑا 

شیخ صاحب تو میکدے میں ہیں 

یہ خرد کو شکست دیں گے میاں 

یہ تو مجنوں کے قافلے میں ہیں 

بھید جتنے ہیں کائنات اندر

ایک نقطے کے سلسلے میں ہیں


اسامہ امیر

No comments:

Post a Comment