Wednesday 23 February 2022

دیکھا نہ مری آنکھ نے اس خواب سے آگے

 دیکھا نہ مِری آنکھ نے اس خواب سے آگے

ہم تم تھے رواں کوچۂ مہتاب سے آگے

سنتا ہوں کہ اس سمت ہیں پریوں کے ٹھکانے

آؤ تمہیں لے جاؤں میں خنجراب سے آگے

ایسی ہے مِرے جِسم کی مٹی کی عقیدت

جانے ہی نہیں دیتی ہے پنجاب سے آگے

درپیش ہیں اس کشتئ جاں کو وہ مصائب

سیلاب نظر آتے ہیں گرداب سے آگے

مٹی کا گھروندہ ہے بشر تیرا ٹھکانہ

خواہش ہے تِری اطلس و کمخواب سے آگے

آتے ہیں ابھی خواب میں مِلنے مجھے قلزم

کچھ رِفتگاں ہیں قریۂ مہتاب سے آگے


سجیل قلزم

No comments:

Post a Comment