Tuesday, 1 February 2022

نوکری کے واسطے پردیس جانا آپ کا

 نوکری کے واسطے پردیس جانا آپ کا

اٹھ گیا لگتا ہے ایسا آب و دانہ آپ کا

ہو گیا مشکل بہت ہی پیار پانا آپ کا

جان کا دشمن بنا ہے رو ٹھ جانا آپ کا

آپ کے آنے سے ملتی ہے خوشی مجھ کو مگر

دل کو دیتا ہے بہت غم گھر سے جانا آپ کا

پیار کے نغمے ہیں بکھرے ارضَ دل پر آج بھی

یاد مجھ کو آ رہا ہے گنگنانا آپ کا

آپ چاہے بھول جائیں میری الفت کو مگر

میں نہیں بھولی محبت کا فسانہ آپ کا

ایک خصلت آپ کی جو بھا گئی مجھ کو بہت

صرف وہ ہے میرے ہم دم مسکرانا آپ کا

شاعری میں آپ کی جادو یقیناً ہے کوئی

ہر کوئی ایسے نہیں زبدہ دیوانہ آپ کا


زبدہ خان

No comments:

Post a Comment